References
۱)اس خط کے آغاز میں ۲۱ جنوری ۱۹۹۲ کی تاریخ درج ہے جب کہ خط کے اختتام پر لکھی گئی تاریخ ۲۲ جنوری ۹۲ ہے۔قیاس یہ ہے کہ خط ۲۱ جنوری کو لکھا گیا اور ۲۲ جنوری کو پس نوشت کے طور پر ایک جملہ لکھ کر پوسٹ کیا گیا۔
۲) افتخار عارف ۲۱ مارچ ۱۹۴۳ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ساٹھ کی دہائی میں پاکستان آئے۔۱۹۶۵ء میں ریڈیو سے وابستہ ہوئے۔۱۹۶۸ء سے ۱۹۷۷ء تک پی ٹی وی سے بحیثیت سکریٹ ایڈیٹر اور سینئر پروڈیوسر منسلک رہے۔۱۹۷۷ء تا ۱۹۸۰ء بینک آف کریڈٹ اینڈ کامرس انٹر نیشنل کے شعبہ تعلقاتِ عامہ میں کام کرتے رہے۔ ۱۹۸۱ء تا ۱۹۹۰ء اُردو مرکز لندن میں لندن ایگزیکٹیو انچارج کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ اُن کی شاعری کے چار مجموعے مہرِ دونیم (۱۹۸۴ء) کے بارہواں کھلاڑی (۱۹۸۹ء) حرِ باریاب (۱۹۹۴ء) اور جہانِ معلوم (۲۰۰۵ء) منظر عام پر آچکے ہیں وہ مقتدرہ قومی زبان، اکادمی ادیبات اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اُن کی ادبی خدمات پر اُنہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کار کردگی ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔
۳)انگریزی کا معروف روزنامہ جو ۱۹۸۵ میں پشاور سے جاری ہوا۔ یہ ا خبار بہ یک وقت پشاور ، لاہور ،اسلام آباد، کراچی ،کوئٹہ اور کابل افغانستان سے نکلتا رہا ہے۔اس کے چیف ایڈیٹررحمت شاہ آفریدی تھے۔
۴)''بھبھر''ہندی کا لفظ ہے جس کے معنی گھبراہٹ (( panicکے ہوتے ہیں۔
۵)معروف لغتThe john Thom pson plats Dictionary of urdu and classical hindi مُراد ہے جس میں ہندی الفاظ کے انگریزی مترادفات درج ہیں۔
۶) لاہور میں شاعروں ، ادیبوں اور انش وروں کا معروف ٹھکانہ اور چائے خانہ جو تقسیم ہند سے قبل ایک سکھ سردار جی انڈیا ٹی ہاؤس کے نام سے چلاتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انڈیا سے ہجرت کر کے آنے والے سراج نامی ایک شخص کو الاٹ ہوا تو اس کا نام پاک ٹی ہاؤس رکھ دیا گیا۔ یہ دراصل وائی ایم سی اے بلڈنگ کا حصہ تھی۔ سنّد کی دہائی میں جب اس عمارت کو حکومت کی طرف سے واپس لے کر نقشے میں تبدیلی کا ارادہ کیا گیا تو سراج صاحب نے عدالت سے رجوع کیا اور یہ ثابت کیا کہ پاک ٹی ہاؤس کی تہذیبی و ثقافتی پس منظر کا حامل ہے لہٰذ اس کی موجودہ حالت برقرار رکھی جائے۔ انتظار حسین اور اُن کے چند دیگر دوست اس سلسلے میں عدالت میں گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ بعد میں پاک ٹی ہاؤس کی تزئین و آرائش کی گئی اور اب بھی یہ اہل قلم کا ایک مستقل مستقر ہے۔
۷)فیض احمد فیض کی فیملی اور فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی طرف سے لاہور میں ہر سال فروری میں برپا کیا جا نے والا فیض امن میلہ مراد ہے،جس میں فیض احمدفیض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔
Author(s):
Pakistan
Pakistan
Details:
Type: | Article |
Volume: | 10 |
Issue: | 2 |
Language: | Urdu |
Id: | 5d5eb4921db48 |
Pages | 165 - 170 |
Published | January 25, 2019 |

Copyrights
Copyright (c) 2019 Idrak, departmental research journal, Hazara Univeristy, Mansehra, Pakistan |
---|

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License.